مدینہ منورہ(آئی این پی )وزیراعظم شہباز شریف نے روضہ رسول ؐپر حاضری دی اور دنیا بھر میں امن و استحکام کے لئے دعائیں کیں۔وزیراعظم آفس کے مطابق وزیرِاعظم محمد شہباز شریف جدہ سے مدینہ منورہ پہنچے، گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز آلسعود نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا مدینہ منورہ آمد پر استقبال کیا۔وزیرِ اعظم نے مدینہ منورہ میں مسجد النبوی میں حاضری دی اور ملک و قوم کی ترقی سمیت دنیا بھر میں امن و آشتی کیلئے دعائیں کیں