شہبازشریف مدینہ پہنچ گئے‘روضہ رسول پر حاضری‘نوافل ادا کئے‘دعا مانگی

مدینہ منورہ کے گورنر نے وزیراعظم کااستقبال کیا‘شہباز شریف نے نوافل کے بعد ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا مانگی

مدینہ منورہ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ پہنچ گئے‘مدینہ کے گورنر نے وزیراعظم کا استقبال کیا‘شہباز نے روضہ رسول پر حاضری دی‘نوافل ادا کئے اور ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا مانگی
نوافل

 ماحولیاتی تبدیلی سے 10ہمار سے زائد گلیشیئرز کم ہو رہے ہیں:وزیراعظم

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے  پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کی صف اول میں کھڑا ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے بدلتے موسموں اور بڑھتے ہوئے اوسط درجہ حراست کی وجہ سے 10,000 سے زائد گلیشیئرز تیزی سے کم ہو رہے ہیں‘سیلاب اور خشک سالی کی بدولت دریاؤں، زراعت اور ان سے جڑے لاکھوں لوگوں کے روزگار کو  خطرات لاحق ہیں۔گلیشیئرز کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ  گلیشیئرز کرہ ارض پر زندگی کی ضمانت ہیں جو ماحولیاتی نظام کو قدرتی انداز سے برقرار رکھتے ہیں اور اہم قدرتی وسائل بالخصوص صاف پانی کی فراہمی یقینی بناتے ہیں