حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پر غزہ جنگ بندی پر سندھ بھر میں یوم تشکر منایا گیا، نوافل ادا کئے گئے

کراچی (آن لائن) ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی غزہ میں جنگ بندی کے اعلان پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پر کراچی تاکشمور سندھ بھر میں یوم تشکر منایا گیا، جبکہ سکھر اے پی سی کے فیصلے کی روشنی میں علماء کرام نے اپنے خطاب جمعہ میں سندھ کی امن و امان کی مخدوش صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زوردیا کہ وہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے موثر اقدامات کرے۔