مشہور اداکار سونو سود نے اپنی ہدایتکاری میں پہلی فلم "فتح" کا دھماکہ خیز ٹریلر ریلیز کر دیا ہے۔ یہ فلم سائبر کرائم اور ڈیجیٹل خطرات کے حوالے سے ایک ایکشن سے بھرپور کہانی پیش کرتی ہے۔
فلم 10 جنوری 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی اور اسے شکتی ساگر پروڈکشنز اور زی اسٹوڈیوز نے تیار کیا ہے۔فلم کی کہانی ایک سابق اسپیشل آپریشنز افسر (سونو سود) کے گرد گھومتی ہے جو سائبر جرائم کے ایک نیٹ ورک کو تباہ کرنے کے مشن پر ہے۔ ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک گمشدہ خاتون کی تلاش پوری فلم کو ایک زبردست جنگ میں بدل دیتی ہے۔سونو سود کے ساتھ اس فلم میں جیکلین فرنینڈز، وجے راز اور نصیرالدین شاہ جیسے اداکار شامل ہیں، جو اس فلم کو مزید دلچسپ بناتے ہیں۔ سونو سود نے کہا کہ "فتح" صرف ان کی ہدایتکاری کی پہلی فلم نہیں، بلکہ یہ ایک ایسا موضوع ہے جو ہر شخص کی زندگی سے جڑا ہوا ہے اور اس کا مقصد سائبر خطرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور ان کے خلاف لڑنے کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔