سپر مین کی نئی فلم کا شاندار ٹریلر ریلیز، 2025 میں سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش ہوگی

سپر مین کی نئی فلم کا شاندار ٹریلر ریلیز، 2025 میں سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش ہوگی

ہالی ووڈ کی مشہور سنسنی اور تھرلر سے بھرپور سپر مین فرنچائز کی نئی فلم کا پہلا ٹریلر حال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے، جس کا شائقین بےصبری سے انتظار کر رہے تھے۔

 جیمز گن کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 2025 کی سب سے بڑی ریلیزوں میں سے ایک ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔اس ٹریلر میں شاندار ایکشن کے مناظر دکھائے گئے ہیں، جس سے فلم کے مداحوں میں بےچینی مزید بڑھ گئی ہے۔ مرکزی کردار ڈیوڈ کورنسویٹ ادا کر رہے ہیں، اور یہ فلم ڈی سی اسٹوڈیوز کے لیے ایک نئے دور کا آغاز کرنے جا رہی ہے، جسے گن اور پروڈیوسر پیٹر سیفران نے 2022 میں سنبھالا تھا۔

ٹریلر میں سپر مین کے کرپٹو سپر ڈاگ کے ذریعے برفیلی زمین پر گرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونے کا منظر دکھایا گیا، جو کہ شائقین کو بہت پسند آیا۔ فلم میں کامک کرداروں کو بھی شامل کیا گیا ہے، اور مزید تبدیلیاں فلم کی ریلیز کے بعد ہی واضح ہوں گی۔یہ فلم 11 جولائی 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی، جس کے لیے مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔