بالی ووڈ اداکار سونو سود کے وارنٹ گرفتاری جاری

بالی ووڈ اداکار سونو سود کے وارنٹ گرفتاری جاری

بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ کی ایک عدالت نے بالی ووڈ اداکار سونو سود کے خلاف مبینہ مالی فراڈ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق، سونو سود کو گواہی کے لیے عدالت میں طلب کیا گیا تھا، لیکن وہ پیش نہیں ہوئے، جس کے بعد ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔یہ مقدمہ لدھیانہ کے وکیل راجیش کھنہ نے موہت شکلا نامی شخص کے خلاف دائر کیا ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہیں جعلی سرمایہ کاری کا لالچ دیا گیا۔ اس کیس میں سونو سود پر بالواسطہ طور پر ملوث ہونے کا الزام ہے۔عدالت نے اوشیوارا پولیس اسٹیشن، اندھیری ویسٹ، ممبئی کے انچارج افسر کو ہدایت کی ہے کہ وہ سونو سود کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کریں۔ اس کیس کی اگلی سماعت 10 فروری کو ہوگی۔