برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ کا کرسمس پر طبلہ بجا کر انوکھا جشن

برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ کا کرسمس پر طبلہ بجا کر انوکھا جشن

پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میرٹ نے کرسمس کے موقع پر پاکستانی ثقافت کے ساتھ انوکھے انداز میں جشن منایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 جین میرٹ نے اس ویڈیو میں موسیقار نظامی برادرز سے طبلے پر کرسمس کے روایتی گانے "جنگل بیلز" کی دھن بجانا سیکھتے ہوئے دکھایا۔ انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں خوشی کا اظہار کیا کہ طبلے پر یہ دھن بجانے کا تجربہ انہیں بے حد پسند آیا اور نظامی برادرز کا شکریہ ادا کیا۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی اور برطانوی ہائی کمشنر کی پاکستانی ثقافت کے ساتھ کرسمس منانے کی کوشش کو بے حد سراہا گیا۔ صارفین نے ان کے اس قدم کو ثقافتی ہم آہنگی اور میل جول کا بہترین نمونہ قرار دیا۔ جین میرٹ نے ویڈیو کے ذریعے پاکستانیوں کو کرسمس کی خوشیوں کی مبارکباد بھی دی۔