برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ اور پاکستان کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا

برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ اور پاکستان کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا

برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر لانس ڈوم نے چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ اور پاکستان کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے تھے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فائنل ہو، مگر بدقسمتی سے دونوں ٹیمیں ایونٹ سے قبل ہی باہر ہو گئیں۔لانس ڈوم نے کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ دیکھنے کا ذکر کیا اور کہا کہ وہ اس میچ سے لطف اندوز ہوئے۔ انہوں نے مزید امید ظاہر کی کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں جلد اچھا کھیل پیش کریں گی اور پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی شاندار انداز میں کی۔ان کا کہنا تھا کہ کھیل ایسے ٹورنامنٹس کی میزبانی کرتے ہیں جو لوگوں کو ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع دیتے ہیں، اور چیمپئنز ٹرافی نے اسی مقصد کو بہترین انداز میں پورا کیا۔

لانس ڈوم نے پاکستان کے سابق کرکٹر وسیم اکرم کی بھی تعریف کی، جنہیں انہوں نے بچپن میں انگلینڈ کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے دیکھا تھا اور کہا کہ وسیم اکرم نے انگلش ٹیم کو خاصا پریشان کیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حالیہ میچز میں پاکستان کی کارکردگی اچھی نہیں رہی، لیکن ٹیم میں ابھی بہت ٹیلنٹ ہے اور ایک اچھی فتح کے بعد پاکستان کا اعتماد دوبارہ بحال ہو جائے گا۔