پاکستان میں سیلابی تباہ کاریاں: برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ کا اظہار افسوس اور تعاون کی یقین دہانی

پاکستان میں سیلابی تباہ کاریاں: برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ کا اظہار افسوس اور تعاون کی یقین دہانی

ویب ڈیسک: پاکستان میں حالیہ سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ نے گہرا افسوس ظاہر کیا ہے۔

جین میرٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ امدادی کاموں میں مصروف سرکاری ہیلی کاپٹر کے عملے کے افراد کی شہادت ایک قومی سانحہ ہے اور ملک کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں برطانیہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور متاثرین کی مدد کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔برطانوی ہائی کمشنر نے امدادی سرگرمیوں میں شامل تمام عملے کی بہادری اور خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے بین الاقوامی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔واضح رہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں، درجنوں دیہات زیرِ آب آچکے ہیں اور قیمتی جانوں کے ضیاع کے ساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔