گیس کی غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ،کم پریشرسے شہری پریشان

گیس کے ساتھ بجلی کی آنکھ مچولی بھی عوام کیلئے در د سربن گئی،نوٹس کامطالبہ

تھہ شیخم(خصوصی رپورٹ) سردی آتے ہی گیس کی غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ اورکم  پریشر ہونے سے شہری پریشان ہیں، دن بھر گیس کے تعطل اور پریشرمیں کمی کی اذیت جھیلناشہریوںکے لیے معمول بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق سرد موسم میں گیس کے مسائل سے شہریوں کے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے ہیں، گیس کے ساتھ بجلی کی آنکھ مچولی بھی عوام کیلئے در د سربن گئی، شہریوں کا کہنا ہے کہ دن بھر گیس کے تعطل اور پریشرمیں کمی کی اذیت جھیلنی پڑتی ہے، جبکہ بجلی کی دن میں متعدد بارآنکھ مچولی سے پانی کی قلت سمیت دیگر مسائل درپیش ہوتے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ کادورانیہ ساڑھے 8گھنٹے سے زائدہے اور بجلی کی بندش کادورانیہ 8گھنٹے ہے۔شہریوں نیاعلیٰ حکام سینوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔