ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ساہیوال میں غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ دوبارہ شروع ہونے سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی۔ لوڈشیڈنگ سے تنگ شہریوں کاکہناہے کہ غیرعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ سے گھریلو نظام زندگی مفلو ج ہوکر رہ گیا ہے، جس کے باعث خواتین کو گھریلو امورنمٹانے میں پریشانی کاسامنا ہے۔ اس کے علاوہ صنعتی سیکٹر میں بجلی بندرہنے سے مزدور طبقہ کو بیروزگاری کا سامنا ہے،بازاروں ، مارکیٹوں میں لوڈشیڈنگ سے دکانداروں کے کاروبار ٹھپ ہوکررہ گئے ہیں۔شہریوں نے وزیراعظم و دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا یہ سلسلہ بند کیاجائے۔