ساہیوال (سٹی رپورٹر ) ساہیوال کیعلاقوں جہاز گراؤنڈ،موروالا چوک،مسلم بن عقیل کالونی، طارق بن زیاد کالونی، نئی آبادی بھٹو نگر اور دیگر ملحقہ علاقوں میں غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری اذیت میں مبتلا ہوکر رہ گئے، غیر علانیہ پانچ سے آٹھ گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ سے کاروبار زندگی مفلوج ہوگیا۔ واپڈا کے لائن مین اور اعلٰی افسران اپنے ہیلپ لائن نمبر اور پرسنل نمبر بھی بندکرکے رکھ دیتے ہیں تاکہ کسی کو جواب نہ دینا پڑے۔ شہریوں نے چیف ایگزیکٹو میپکو، سپرنٹنڈنگ انجینئر، ایکسین اور ایس ڈی او سے فوری نوٹس لینیکا مطالبہ کیا۔