واردات ناکام،ڈاکوکی فائرنگ، گارڈ شدید زخمی

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) تھانہ صدر کی حدود میں گارڈز نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی، ڈاکوئوں کی  فائرنگ سے گارڈ شدید زخمی، ہسپتال منتقل۔ تفصیلات زرائع کے مطابق گزشتہ رات 7 سے 8 ڈاکو ڈکیتی کی نیت سے جناح ٹائون میں داخل ہوئے، ڈاکوئوں نے ٹائون کے دو گارڈز کو یرغمال بنا لیا جبکہ تیسرے گارڈ کے شور مچانے پر اہل محلہ اٹھ گئے اور ڈاکو گارڈ پر سیدھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ ڈاکوو ں کی فائرنگ سے شہباز نامی گارڈ شدید زخمی ہو گیا۔ گارڈ کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی منتقل کر دیا گیا جبکہ وقوعہ کے بعد اہل علاقہ شدید خوف و ہراس میں مبتلا۔ شہریوں نے ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد اور ڈی ایس پی تاثیر ریاض چیمہ سے فوری نوٹس لے کر گشت کے نظام کو موثر بنا کر جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔