کراچی (آئی این پی ) صوبہ سندھ کے علاقے ہالا میں سیکھاٹ کے مقام پر قومی شاہراہ پرجے یو آئی سندھ کے رہنما علامہ راشد محمود سومرو کے قافلے میں شامل ایک گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب قافلہ بھٹ شاہ سے کراچی کی جانب رواں دواں تھا۔ تیز رفتاری یا دیگر وجوہات کے باعث قافلے میں شامل رضاکاروں کی گاڑی الٹ گئی۔حادثے میں علامہ راشد محمود سومرو محفوظ رہے، جبکہ ان کے گارڈ علی اکبر شدید زخمی ہوگئے۔