کراچی(آئی این پی) کراچی کے علاقے گلزار ہجری اسکیم 33 ختم نبوت چوک کے قریب ڈاکوں کی واردات کی کوشش کے دوران شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت تاحال نہ ہو سکی جبکہ لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مبینہ ٹان پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران کار سوار تین ملزمان فرار ہوگئے۔