گھوٹکی :ایم پی اے جام مہتاب ڈہر کی گاڑی پر فائرنگ ، گارڈ جاں بحق،3 زخمی

رکن سندھ اسمبلی نامعلوم افرادکی فائرنگ میں محفوظ رہے ،حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری
 گھوٹکی (آئی این پی )گھوٹکی میں اوباڑو کے علاقے کینجھو میں رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب حسین ڈہر کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ۔پولیس کے مطابق، حملے میں ایم پی اے جام مہتاب محفوظ رہے، تاہم ان کا ایک گارڈ جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔