بوائلر دھماکہ کاایک اورزخمی دم توڑگیا

مریدکے(خصوصی رپورٹ)فیکٹری کے بوائلر دھماکہ میں زخمی ہونے والا ایک اور نوجوان دم توڑ گیا، مرنے والوں کی تعداد 8ہوگئی، بتایا گیا ہے کہ میو ہسپتال لاہور کے برن یونٹ میں زیر علاج تجمل شاہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے، جس کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی، قبل ازیں اسی حادثہ میں زخمی ہونے والے سجاد، شاہد بٹ، اسد شاہ، عبد الرزاق، راشد، علی حسن اور ناظم شاہ بھی  دم توڑ چکے ہیں، مرنے والے تمام مزدوروں کا تعلق مریدکے کی مزدور بستی لیبر کالونی سے تھا اور وہ اپنے خاندانوں کے کفیل تھے،ابھی تک حکومت کی طرف سے متاثرہ خاندانوں کے لیے کوئی امدادی اعلان نہیں کیا گیا۔