ملتان(خصوصی رپورٹ)رحمن بابا ایکسپریس حادثہ، ایک اور زخمی دم توڑ گیا، تفصیل کے مطابق شیر شاہ ریلوے سٹیشن کے قریب رحمن بابا ایکسپریس ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والا 29 سالہ نوجوان دورانِ علاج نشتر ہسپتال ملتان میں دم توڑ گیا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت کلیم عباس کے نام سے ہوئی ہے، جو رحمن بابا ایکسپریس کے ذریعے کراچی سے راولپنڈی جا رہا تھا۔ حادثے کے دوران کلیم عباس کے سر پر چوٹیں آئی تھیں، جس کے باعث اسے علاج کے لیے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ وارڈ نمبر 8 کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو)میں زیرِ علاج تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔