ساہیوال( خصوصی رپورٹ)تیزرفتارڈالہ گاڑی کی ٹکر سے32سالہ نوجوان شدید زخمی ?سرکاری ہسپتال میں بروقت طبی امداد نہ ملنے پر زخمی اڑھائی گھنٹے بعد دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹر محمد شریف کا داماد 32سالہ علی مرتضیٰ جی ٹی روڈ پر رحمت ٹا ئون کے قریب پیدل جارہاتھا کہ تیز رفتار ڈالہ گاڑی نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں علی مرتضیٰ شدید زخمی ہوگیا، ریسکیو1122نے زخمی کوڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیاجہاں ڈاکٹروں نے مریض کو بروقت طبی امداد نہ دی اور ٹال مٹول کرتے رہے اور اڑھائی گھنٹے بعد زخمی دم توڑگیا، پولیس تھانہ غلہ منڈی نے محمد شریف کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔