تھا نہ منصورہ آباد کے علاقہ ملک پور شہاب ٹاؤن کے کبڈی سٹیڈیم کے قریب کیمیکل فیکٹری کے اندر بوائلر کے پھٹنے سے خوفناک دھماکہ ہوا‘جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاندان کے7افراد‘باپ اور4بیٹے بھی شامل ہیں‘7افراد زخمی
دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی فیکٹری کے اطراف میں موجود کئی گھروں کی چھتیں گر گئیں،دھماکے سے 9مکا نات متاثر ہو ئے‘ امدادی ٹیمیں ملبے کے ڈھیر سے لاشیں اور زخمیوں کو نکالتی رہیں‘شہر کی فضاء سوگوار رہی
فیصل آباد (آن لائن‘مانیٹرنگ ڈیسک)تھا نہ منصور آباد کے علاقہ ملک پور ہ میں کیمیکل فیکٹری میں بوا ئلر دھماکہ سے تین محنت کشوں سمیت 20افراد جاں بحق اور 7افراد زخمی ہو گئے ،دھماکہ سے 9مکا نات بھی متاثر ہو ئے اطلاع ملتے ہی 1122کی امدادی ٹیمیں اور انیظا میہ کے افسر موقع پر پہنچ گئے ، تفصیلا ت کے مطابق تھا نہ منصورہ آباد کے علاقہ ملک پور شہاب ٹاؤن کے کبڈی سٹیڈیم کے قریب کیمیکل فیکٹری کے اندر بوائلر کے پھٹنے سے تباہ کن دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 40 سالہ فخرہ بی بی ،3سالہ جنت ،1سالہ علی حسنین ،40سالہ محمد عرفا ن، 12سالہ محمد ریحا ن ،22سالہ محمد عبید،62 سالہ محمد شفیق ،10سالہ محمد احمد ،4سالہ اذان ،13سالہ مقدس،62سالہ مقصودہ بی بی ، 50سالہ عاشق حسین ،24سالہ محمد بلال ،22سالہ عمر سمیت 17افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ32 سالہ رفت ،65سالہ یو نس ،17سالہ معظم ،55سالہ لیا قت علی ،30 سالہ احسن ، 16 سالہ ندیم،15سالہ اشرف سمیت دیگر افراد زخمی ہو گئے ، ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ فیکٹری کے اطراف میں موجود کئی گھروں کی چھتیں بھی گر گئیں۔دھماکے کے باعث فیکٹری سے ملحقہ ایک گھر کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور ان کے دو بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی طور جاں بحق ہونے والوں میں چھ بچے دو خواتین دو بزرگ اور فیکٹری ملازم شامل ہیں۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے لاشوں کو نکالا