: ٹریفک حادثہ میں زخمی پولیس اہلکار دم توڑگیا

نارنگ منڈی(خصوصی رپورٹ)تھانہ نارنگ میں تعینات پولیس اہلکار مجاہدعباس  ایک ہفتہ قبل  چوکی مہتہ سوجا کے قریب ٹریفک حادثہ میں زخمی ہوا تھا، گزشتہ روز دم توڑ گیا،  مجاہد عباس کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں طبی امداددے کر گھرمنتقل کردیاگیاتھا، گزشتہ روز صحتیاب ہوکر ڈیوٹی پر بھی ا?یا تو سینے میں درد محسوس ہوا ،ہسپتال لے جایا گیا، مگر جانبر نہ ہو سکا۔