اعلیٰ پولیس افسران کا ایکشن تھانہ سٹی پتوکی ایس ایچ او معطل دیگر اے ایس آئی تبدیل

پتوکی ( آن لائن) اعلیٰ پولیس افسران کا ایکشن تھانہ سٹی پتوکی ایس ایچ او معطل دیگر اے ایس آئی تبدیل ۔گزشتہ روز پتوکی ڈی ایس پی کی جانب سے پولیس افسران کی کارکردگی بارے اعلی افسران کو اگاہ کیا گیا ایس ایچ او تھانہ سٹی پتوکی آصف نزیر ،زیشان اے ایس آئی سمیت دیگر ناقص کارکردگی رپورٹ میں ہٹ لسٹ رہے ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او سٹی پتوکی کو معطل اور زیشان اے ایس آئی کو تبدیل کردیا گیا ایس پی انویسٹی گیشن قصور ضیا پتوکی ڈی ایس پی آفس آئے جنہوں نے ڈی ایس پی سرکل پتوکی سمیت دیگر افسران سے کرائم کے حوالے سے ملاقات و میٹنگ کی ایس پی قصور نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ منشیات کی روک تھام کیلئے موثر کاروائی کی جائے اور سرکل بھر میں جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کیا جائے اور کرائم میں ملوث تمام ملزمان فوری طور پر گرفتار کیا جائے ۔