خا تون نومولود جھاڑیوں میں پھینک کر فرا ر

بورے والا ( خصوصی رپورٹ)چیچہ وطنی روڈ پر نامعلوم خا تون نومولود بچہ جھاڑیوں میں پھینک کر فرا رہو گئی۔ تھانہ سٹی پولیس نے بچے کو تحویل میں لے کرہسپتال منتقل کر دیا۔ بچہ سخت سردی میں بلک رہا تھا کہ ایک شخص نے آواز سن کر پولیس کو اطلاع کر دی۔ تفصیل کے مطابق چیچہ وطنی روڈ پر نامعلوم خا تون نو مولود بچے کو جھاڑیوں میں پھینک کر فرا رہو گئی بچہ جھاڑیوں میں پڑا بلک رہا تھا کہ ایک شخص نے آواز سن کر جب بچے کو دیکھا تو پولیس کو اطلاع کر دی اطلا ع ملنے پر اپنا ایریا نہ ہو نے کے باوجود ایس ایچ او مہر قیصر منظور فوری موقع پر پہنچے اور بچے کو اپنی تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا بچے کی حالت بہتر بتائی جا تی ہے۔