بورے والا ( خصوصی رپورٹ)مرضی پورہ میں کھانا بناتے ہوئے آگ کی زد میں آکر شادی شدہ خا تون جھلس گئی ،راشد چوہان کی بیوی ( ث) گھر میں کھانا بنا رہی تھی کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی اور وہ اس کی لپیٹ میں آگئی، آ گ کی ز دمیں آنے سے خا تون کے جسم کا 50فیصد جھلس گیا ،خا تون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، خا تون کی حالت تشویشناک بتائی جا تی ہے۔