ساہیوال( خصوصی رپورٹ)دووارداتوں میں ڈاکو نقدی ،3موٹرسائیکلیں اور 5موبائل فون چھین کر فرا ر ہوگئے، 58/5-Lکے قریب نعمان شوکت پاور پلانٹ پر ڈیوٹی سے فارغ ہو کر موٹرسائیکل پر گھرجارہا تھاکہ راستے میں 4 ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر نعمان شوکت سے موٹرسائیکل ،موبائل فون ?نقدی ،نعیم اقبال سے موٹرسائیکل ،موبائل فون ، 7ہزار نقدی ،محمدآصف سے موبائل فون ، 2ہزار نقدی ،فضل عباس سے موبائل فون و12ہزار نقدی اور عامر یعقوب سے نقدی وموبائل فون کل مالیتی 29 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔120/9-Lمیں 2ڈاکوؤں نے غلام قادر ایڈووکیٹ سے موٹرسائیکل ، 50ہزار نقدی چھین لی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔