ملک کے دور دراز علا قوں کے عوام کو انصاف فرا ہم کر نے کی کو شش کر رہے ہیں:وفاقی محتسب

2024ء میں دو لا کھ 23 ہزار سے زائد شکا یات کے فیصلے کئے گئے، اعجاز احمد قر یشی کی ڈیرہ غا زی خان میں علا قا ئی دفتر کے افتتا ح کے موقع پر گفتگو
       ڈیرہ غا زی خان(پبلک نیوز ) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے ڈیرہ غا زی خان میں بھی اپنے ادارے کے علا قا ئی دفتر کا افتتا ح کر دیا، جس کے بعد ہیڈ آ فس سمیت وفاقی محتسب کے دفا تر کی تعداد 26 ہو گئی ہے۔ گذ شتہ روز علاقا ئی دفتر کی افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ہم ملک کے دور دراز اور پسما ند ہ علا قوں کے عوام کو مفت اور جلد انصاف فرا ہم کر نے کی کو شش کر رہے ہیں۔ انہوں نے سر کا ری افسران پر زور دیا کہ وہ غریب عوام کی شکا یات کے فوری ازالے کو ان کے گھر کے قر یب یقینی بنا ئیں۔ انہوں نے بتا یا کہ ان کے ادارے میں ہر سال عوامی شکایات کی داد رسی میں مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے۔ سال 2024 ء کے دوران عوامی شکا یات میں ریکارڈ اضا فہ ہوا، جس کی وجہ یہ ہے کہ وفاقی محتسب کے ادارے کی پہنچ اور رسا ئی میں مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند ما ہ میں مظفرآباد آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، میر پور خاص(سندھ) اور ساہیوال میں نئے علاقائی دفا تر قا ئم کے گئے ہیں اوراب ڈیرہ غا زی خان میں علا قا ئی دفتر کے قیام کے بعد ملک بھر کے26 شہروں میں یہ ادارہ عوام النا س کو سہولیات فرا ہم کر رہا ہے۔ افتتاحی تقر یب میں وفاقی سر کا ری اداروں کے مقا می سربراہان کے علا وہ میڈیا اور سول سوسا ئٹی کے کثیر افراد نے شر کت کی۔ وفاقی محتسب نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ گذ شتہ بر س دو لا کھ 26 ہزار372 شکایات آئیں اور دو لا کھ 23 ہزار198 شکا یات کے فیصلے کئے گئے، 93.21 فیصد فیصلوں پر عملد رآ مد بھی ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو ان کے گھر کی دہلیز پر انصا ف فراہم کر نے کے لئے ملک بھر میں 126کھلی کچہر یاں منعقد کی گئیں۔ افسران ملک کے دور دراز علاقوں میں خودجاکر کھلی کچہر یاں منعقد کر کے عوام النا س کو ان کے گھر کے قریب انصاف فرا ہم کررہے ہیں۔ وفاقی محتسب سیکر ٹر یٹ غریبوں کی عدالت ہے جس کا مقصد نادار اور پسما ندہ طبقے کی شکا یات کی داد رسی کرناہے۔