بورے والا ( خصوصی رپورٹ)تھانہ ماڈل ٹا ئون پولیس نے مفرور ملزم کو چند گھنٹوں بعد ہی گرفتار کر لیا۔ منشیات فروش ملزم عبد الوہاب پولیس وین سے نکل کر فرا رہو گیا تھا۔ غفلت کے مرتکب تین پولیس ملا زمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ماڈل ٹا ئون پولیس نے مفرور ملزم کو چند گھنٹوں بعد ہی گرفتا رکر لیا ملزم عبد الوہاب کو تھانہ ماڈل ٹا ئون پولیس نے تین روز قبل منشیات سمیت گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا اور اسے دیگر ملزمان کے ہمراہ گزشتہ روز جو ڈیشل کیا جا رہا تھا کہ ملتان روڈ پر پولیس وین ٹریفک جام میں پھنس گئی اور اسی دوران ملزم عبد الوہاب پولیس وین سے نکل کر فرا رہو گیا ایس ایچ او تھا نہ ماڈل ٹا ئون رانا کاشف علی نے غفلت کے مرتکب اے ایس آئی رانا غضنفر علی ، کانسٹیبل عمران اور اقبال کے خلاف تین مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مفرور ملزم کی تلاش شروع کر دی تھانہ ماڈل ٹا ئون پولیس نے مفرور ملزم کو چند ہی گھنٹوں بعد دوبارہ گرفتار کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔