بوریوالا (خصوصی رپورٹ)بوریوالا کے علاقہ صادق ٹائون میں ڈاکوئوں کی گھر میں گھس کر لوٹ مار ، خا تون کے ساتھ زیادتی بھی کی۔ دو نامعلوم مسلح ڈاکو احسان الحق نامی شہری کے گھر میں گھسے اور اہل خا نہ کو یرغمال بنا کر آدھا تولہ طلائی زیورات اور دو لاکھ روپے نقدی لوٹ لی۔ ملزموں نے مبینہ طور پر خا تون کے ساتھ زیادتی بھی کی ، جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال اور ڈی ایس پی رانا عمران ٹیپو موقع پر پہنچ گئے اور ملزموں کی جلد از جلد گرفتاری کی یقین دہانی کروائی۔