لاہور (کرائم رپورٹر) ترجمان ٹریفک کے مطابق 21 سے 31دسمبر تک پنجاب سمیت ملک بھر میں روڈ سیفٹی مہم جاری ہے ، ون وے کی خلاف ورزیوں پر 25کروڑ 77لاکھ سے زائد کے جرمانے کئے گئے۔ رواں سال ون وے کی خلاف ورزیوں پر صوبہ بھر میں 1لاکھ 28ہزار 852چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔ ایڈیشنل ا?ئی جی مرزا فاران بیگ نے کہا ون وے کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کے باعث حادثات میں نمایاں کمی ہوئی۔