ریت رائلٹی ٹھیکیدار کی بھتہ وصولی، بھٹہ یونین کا احتجاج

 ٹھیکیدار سرکاری فیس 3950 کی بجائے 13 ہزار وصول کر رہا ،مظاہرین
 پاکپتن (خصوصی رپورٹ )ریت رائلٹی ٹھیکیدار کی جانب سے بھتہ وصول کرنے پر بھٹہ یونین اور سول سوسائٹی نیاحتجاج کیا، مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دھرنا دیا اور احتجاج کیا بھٹہ یونین، سول سوسائٹی تعمیرات سے وابستہ افراد نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ریت رائلٹی ٹھیکیدار سرکاری فیس 3950 کی بجائے 13 ہزار وصول کر رہا ہے، بھتہ نہ دینے پر دھمکیاں دی جاتی ہے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ڈپٹی کمشنر اور دیگر متعلقہ واعلیٰ حکام کو درخواستین دی مگر شنوائی نہیں ہوئی، بھتہ خوری میں محکمہ معخصوصیت کے افسران کی مبینہ ملی بھگت شامل ہے، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بھتہ خوری بند کر کے مقررہ فیس لی جائے، بھتہ خوروں کے خلاف کاروائی کی جائے وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب، سیکرٹری معخصوصیت و دیگر اعلی حکام نوٹس لیں۔