ریت کی اوورچارجنگ پر ٹھیکیدار کیخلاف مقدمہ درج

حویلی لکھا (خصوصی رپورٹ)پرائس کنٹرول مجسٹریٹ میونسپل کمیٹی حویلی لکھا سعد الزمان ڈوگہ کی رپورٹ پر تھانہ حویلی لکھا میں سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر ریت فروخت پرٹھیکیدار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے تحت ریت کی سرکاری قیمت 2300 روپے فی 100 مکعب فٹ ہیتاہم ملزم ٹھیکدار سیف اللہ سکنہ چک نمبر 32/2 نے ریلوے پھاٹک کے قریب ریت 9000 روپے فی ٹرالی کے حساب سے فروخت کی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخوں سے زائد وصولی پرٹھیکیداروں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔