عدالت کا سیمنٹ پیداوار رائلٹی کیس میں پنجاب حکومت کے رائلٹی کے فیصلہ پر سخت تشویش کا اظہار
حکومت فینش پروڈکٹ رائلٹی کیسے وصول کر سکتی ہے۔حکومت کو لاء افسر بتا دیں رائلٹی کا ایسا نفاذ مناسب نہیں
حکومت فینش پروڈکٹ رائلٹی کیسے وصول کر سکتی ہے‘حکومت کو لاء افسران بتا دیں رائلٹی کا ایسا نفاذ مناسب نہیں،جسٹس حسن رضوی
اسلام آباد (آن لائن)وفاقی آئینی عدالت نے سیمنٹ پیداوار رائلٹی کیس میں پنجاب حکومت کے رائلٹی کے فیصلہ پر سخت تشویش کا اظہار کیاہے اورایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو حکومت سے ہدایات لینے کی مہلت دے دی ہے۔دوران سماعت جسٹس روزی خان نے ریمارکس میں کہاہے سیمنٹ بوری پر رائلٹی کے نفاذ کا نقصان عوام کا ہوگا۔فیکٹری مالکان تو رائلٹی عوام سے وصول کرینگے۔ انھوں نے یہ ریمارکس بدھ کے روزدیے ہیں۔ جسٹس حسن رضوی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔جسٹس حسن رضوی نے کہاکہ سیمنٹ کی بوری کی بجائے رائلٹی معدنیات پر وصول کرے۔جسٹس روزی خان نے کہا سیمنٹ بوری پر رائلٹی کے نفاذ کا نقصان عوام کا ہوگا۔فیکٹری مالکان تو رائلٹی عوام سے وصول کرینگے‘فیکٹری مالکان کا نقصان نہیں عوام پر بوجھ پڑے گا۔جسٹس رضوی نے کہا حکومت فینش پروڈکٹ رائلٹی کیسے وصول کر سکتی ہے۔حکومت کو لاء افسران بتا دیں رائلٹی کا ایسا نفاذ مناسب نہیں۔رائلٹی کے نفاذ سے سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا۔