غلام عباس تشدد کی وجہ سے موقع پر ہی دم توڑگیا ،کنڈیکٹر شدیدزخمی ،ہسپتال منتقل کردیا گیا
چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) تھانہ شاہکوٹ کی حدود میں معمولی تلخ کلامی پر ڈرائیور قتل، پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ذرائع کے مطابق غلام عباس ایک سواریوں والی کوچ چلاتا تھا اور رات ملتان سے واپس آرہا تھا جب 29 چودہ ایل گورنمنٹ پرائمری سکول کے گیٹ کے سامنے پہنچے تو نشے میں دھت متعدد افراد جو کار میں سوار تھے انہوں نے غلام عباس اور اس کے کنڈیکٹر کو روک لیا اور تشدد کرنے لگے۔ غلامعباس تشدد کی وجہ سے موقع پر ہی دم توڑگیا اور کنڈیکٹر شدید زخمی ہوگیا۔ تھانہ شاہکو ٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال چیچہ وطنی منتقل کر دیا۔