عبدالرحمن کی والدہ کا چند روز مصباح سے جھگڑا ہوا تھا ،گھر بلا کر فائرنگ کردی ، ملز م گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)مغلپورہ کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی بتایا گیا ہے کہ مغلپورہ جمیلہ آباد میں معمولی تلخ کلامی پر ملزم عبدالرحمن نے فائرنگ کرکے مصباح کو زخمی کر دیا ملزم عبدالرحمن موقع سے فرار ہوگیا زخمی مصباح کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کردیا پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت مصباح کے نام سے ہوئی ہے ملزم عبدالرحمن کی والدہ کا چند روز قبل مقتولہ مصباح سے جھگڑا ہوا تھا۔مصباح اور اس کا شوہر گزشتہ روز ملزمان کے بلانے پر ان کے گھر پہنچے تھے۔گھر کے باہر پہنچتے ہی ملزم عبدالرحمن نے فائرنگ کی۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔