لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) لیسکو کی جانب سے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسروں اور ملازمین کے اعزاز میں آفیسرز کلب میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر شاہد حیدر تھے۔ اس موقع پر انہوں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسروں و ملازمین کو اعزازی شیلڈز سے نوازا جن میں ایس ای جمشید زمان، ایکسین فیضان بٹ، ایس ڈی او محمد عرفان علی، ایکسین احمد فراز سلیم، ایس ڈی او علی ریاض، اسسٹنٹ منیجر کسٹمر سروس عمران گل، ایکسین ایاز آ خٹک، ایکسین سید حماد حسین شاہ، ایس ڈی او عبید الرحمان، اسسٹنٹ منیجر مریم رشی، کمرشل اسسٹنٹ ماہرہ رشید، لاری ڈرائیور عبد الغفور اور دیگر شامل ہیں۔