لیسکو کے ریٹائرہونیوالے ملازمین کے اعزاز میں تقریب

لاہور (خصوصی رپورٹ ) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ماہ اپریل میں ریٹائر ہونے والے ملازمین کے اعزازمیں تقریب منعقد کی گئی،ریٹائر ہونے والے 40ملازمین کو پنشن پیپرز اور واجبات کے چیکس دینے کی تقریبات میں چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ، ڈی جی ایڈمن معصومہ عادل، منیجر ایڈمن حارث بشارت اور ڈپٹی منیجر ایڈمن سلمان حیدر نے شرکت کی۔تقریب میں ریٹائر ہونے والے تمام ملازمین کی پرتکلف چائے اور ریفریشمنٹ سے تواضع کی گئی جبکہ پنشن پیپرز اور واجبات کے چیک بھی موقع پر دیے گئے۔