23سالہ لڑکی کی پراسرار ہلاکت

چوہنگ کے علاقہ میں جواں سالہ لڑکی کو سینے میں گولی لگی،لاش مردہ خانیمنتقل، تحقیقات شروع 
لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ کے علاقہ میں جواں سالہ لڑکی کی پراسرار ہلاکت ہوگئی بتایا گیا ہے کہ چوہنگ میں 23 سالہ لڑکی کی پراسرار ہلاکت ہوگئی پولیس کے مطابق 23 سالہ زرقا کو سینے میں گولی لگی،اور وہ ہسپتال میں دم توڑ گئی،جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں اہلخانہ واقعہ کو اتفاقیہ حادثہ اور خودکشی بتا رہے ہیں،پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے منتقل کرکے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کردی