نشے کی عادی 45سالہ خاتون دم توڑ گئی،25سالہ نوجوان کی لاش نہر کنارے سے ملی
لاہور(کرائم رپورٹر) مختلف علاقوں سے خاتون سمیت 5افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ترجمان ایدھی کے مطابق اچھرہ میں مسلم ٹاؤن موڑ کے قریب فٹ پاتھ سے خاتون کی لاش پائی گئی ملی متوفیہ کی عمر 45 سال کے قریب ہے،سر دست شناخت نہ ہو سکی،متوفیہ نشے کی عادی تھی، ہلاکت بظاہر نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی جبکہ ہربنس پورہ کینال روڈ پر نہر کنارے نشے کا عادی شخص مردہ حالت میں پایا گیا متوفی کی عمر 25 سال کے قریب ہے،سر دست شناخت نہ ہو سکی شاد باغ بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا 65 سالہ شخص دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیامزنگ میں میانی صاحب قبرستان کے قریب سے 22 سالہ نوجوان مردہ حالت میں پایا گیاکوٹ لکھپت میں ریلوے اسٹیشن کے قریب سے 40 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہلاک ہونے والے تمام افراد کی شناخت نہ ہو سکی۔ پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیں گئیں پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔