شادی میں فائرنگ سے لڑکا زخمی ،2ملزم گرفتار

ملزم حسن کو موقع پر،اویس کو پنڈی بھٹیاں سے گرفتار کیا گیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ پولیس نے واقعہ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی تھی ملزم حسن کو موقع سے جبکہ ملزم اویس کو پنڈی بھٹیاں سے گرفتار کرکے پستول برآمد کرلیا14 سالہ حمزہ اکیڈمی سے گھر جا رہا تھا فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہواہسپتال منتقل کردیا گیازخمی لڑکے کے والد صفدر کی مدعیت میں فوری واقعہ کا مقدمہ درج کیا گیا تھاایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے ایس ایچ او نشتر کالونی اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ہوائی فائرنگ، اسلحہ نمائش پر مکمل پابندی عائد ہے،