لاہور(کرائم رپورٹر)مناواں کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے 13سالہ لڑکے کو زخمی کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ مناواں تلواڑہ گائوں میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گلی میں کھیلتے ہوئے 13سالہ زین کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔ زخمی بچے کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔