مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، 13 سالہ لڑکا زخمی

کاہنہ(کرائم رپورٹر)پرانا کاہنہ کشمیر پتی میں مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کیدوران 13 سالہ لڑکا زخمی ہوگیا، پرانا کاہنہ کے رہائشی وسیم کے گھر مہندی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران حسیب نے ہوائی فائرنگ شروع کر دی، فائر گلی میں کھیلتے 13 سالہ لڑ کے مزمل کی ٹانگ پر لگ گیا، جس سے مزمل زخمی ہو کر گر گیا ،جسے ریسکیو نیجنرل ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے لڑکے حسیب کو پکڑلیا۔