نشتر کالونی، فائرنگ کا تبادلہ ،2ملزم زخمی حالت میں گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا پولیس کے مطابق پولیس نے دوران گشت گلو کوٹ کے قریب دو مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیاملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس اہلکاروں پر مبینہ فائرنگ شروع کر دی فائرنگ کے تبادلے کے دوران دونوں ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہو گئے،دونوں ملزمان بھائی ہیں،زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیاگرفتار ملزموں سے موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کرکے مختلف پہلوؤں پر مزیدتفتیش شروع کردی