باراتیوں کی ہوائی فائرنگ،14 سالہ لڑکا شدید زخمی

زخمی حمزہ ہسپتال داخل،پولیس نے ملزم فرحان اور بلال  کوگرفتارکرلیا
اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ )شادی کی تقریب میں باراتیوں کی ہوائی فائرنگ۔14 سالہ لڑکا فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی۔دو ملزمان گرفتار۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر اوکاڑہ کے علاقے قائم کالونی سے ایک بارات گزر رہی تھی کہ دو باراتیوں فرحان اور بلال نے ہوائی فائرنگ شروع کر دی فائرنگ کی زد میں اکر ایک 14 سالہ حمزہ نامی لڑکا شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ نے فوری کاروائی کرتے ہوے ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔