متوفی پولیس لائنز لاہور میں تعینات ، فیملی کے ہمراہ سیر کے لیے واٹر لینڈ آیا ہوا تھا
فیملی کو اپنی پسند کی شادی کے حوالے سے منانے کی کوشش کی مگر انہوں نے انکار کر دیا
جس پر اس نے دلبرداشتہ ہو کر اپنے پستول سے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ کے علاقے میں پولیس کانسٹیبل نے پسند کی شادی نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہو کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ، پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ایدھی ترجمان کے مطابق سگیاں کے علاقے واٹرلینڈ میں 25سالہ بلال نے اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی متوفی پولیس لائنز لاہور میں تعینات تھا وہ اپنی فیملی کے ہمراہ سیر کے لیے واٹر لینڈ آیا ہوا تھا جہاں اس نے اپنی فیملی اپنی پسند کی شادی کے حوالے سے منانے کی کوشش کی مگر انہوں نے انکار کر دیا جس پر اس نے دلبرداشتہ ہو کر اپنی سپتول سے اپنء
آپ کو گولی مار دی جس سے اس کی موقع پر موت واقع ہو گئی اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا