نارنگ منڈی ( خصوصی رپورٹ)نارنگ شہر اور نواحی گا ئوں اعوان مسلم میں دن دہاڑے چوری کی وارداتیں، نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیتی طلائی زیورات اور لاکھوں روپے نقدی لے کر رفو چکر ہوگئے۔ نواحی گا ئوں اعوان مسلم کے رہائشی جہانگیر کے گھر سے نامعلوم چور پانچ لاکھ روپے نقدی ،لاکھوں مالیت کے 6تولے طلائی زیورات جبکہ کینال پارک کی رہائشی زرینہ بی بی کے گھر سے تقریبا چار لاکھ روپے نقدی اور سامان لے گئے۔ تھانہ نارنگ پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔