محمد بن نوشاب کی فائرنگ سے زین موقع پر جاں بحق، حمزہ شدید زخمی ،ملزم نے سرمیں گولی مار لی
لاہور(کرائم رپورٹر)اقبال ٹائون کے علاقے میں فائرنگ کر کے کزن کو قتل اور دوست کو زخمی کرنے والے نوجوان نے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم اور مقتول نشے کے عادی تھے۔ محمد بن نوشاب کی فائرنگ سے اسکا 23سالہ کزن زین موقع پر جاں بحق جبکہ حمزہ شدید زخمی ہو گیا بعد ازاں ملزم نے سر میں گولی مار کر زندگی ختم کر لی۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے لاشوں اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ ملزم نے نشے کی زیادتی پر فائرنگ کی۔ تینوں نوجوان اکثر اکٹھے بیٹھ کر نشہ کرتے تھے۔ سر میں گولی لگنے پر حمزہ کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حمزہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔