ملزمہ ڈرائیورز کے موبائل فون، والیٹ اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو جاتی تھی
لاہور(آئی این پی )لاہور کے علاقے جوہر ٹان میں پولیس نے ایک شاطر ملزمہ کو گرفتار کر لیا جو رائیڈ بک کر کے ڈرائیورز کو نشہ دے کر لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث تھی۔ جوہر ٹائون پولیس کے مطابق ملزمہ کا طریقہ واردات انتہائی منفرد اور خطرناک تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ آن لائن رائیڈ بک کر کے ڈرائیورز کے ساتھ بیٹھ جاتی، انہیں باتوں میں الجھا کر نشہ آور چیز پلا دیتی جس سے ڈرائیور بے ہوش ہو جاتے۔ بعد ازاں ملزمہ ڈرائیورز کے موبائل فون، والیٹ اور دیگر قیمتی اشیا لے کر موقع سے فرار ہو جاتی تھی۔حالیہ واردات میں بھی ایک شہری کو نشہ دے کر لوٹا گیا جس کے بعد تھانہ جوہر ٹان میں مقدمہ نمبر 551/26 درج کیا گیا۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق ملزمہ لاہور کے مختلف علاقوں مزنگ اور ڈیفنس اے کے علاوہ گوجرانوالہ میں بھی اسی طرز کی وارداتیں کر چکی ہے۔ ریکارڈ چیک کرنے پر مختلف تھانوں کی حدود میں وارداتوں کے شواہد بھی ملے ہیں۔