ادھار پیسے نہ دینے پر کزن نے کزن کو چھری ماردی

لاہور (کرائم رپورٹر) ساندہ کے علاقے میں ادھار پیسے نہ دینے پر کزن نے کزن کو چھری کے پے در پے وار کرکے زخمی کر دیا۔پولیس کے مطابق ساندہ کے علاقے کیپٹن جمال روڈ پر واجد نامی شخص اپنی دکان پر تھا اس کے کزن زمان عرف بھولا نے ادھار پیسے مانگے ، واجد نے پیسے دینے سے انکار کیا تو زمان نے طیش میں آکر چھری کے وار کرکیاسے زخمی کر دیا ، ملزم موقع سے فرار ہو گیا ،زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔