لیاقت آباد:نشہ سے روکنے پر کزن‘کریم بلاک کے قریب خاتون قتل

کریم بلاک گول چکر کے قریب موٹرسائیکل سوار نے خاتون کو اتارنے کے بعد گولی مار دی‘23سالہ احمد رضا  کو نذیرنے قتل کیا

 لاہور(کرائم رپورٹر) تھانہ گلشن اقبال سے چند گز کے فاصلے پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے اپنے ساتھ بیٹھی 30سالہ خاتون کو منہ میں گولی مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا ، پولیس نے لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے  پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے کریم بلاک  گول چکر کے قریب ہنڈا 125پر سوار نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے اپنے ساتھ بیٹھی خاتون کو موٹرسائیکل سے اتار کر اس پر فائرنگ کر دی اس دوران ایک گولی خاتون کے منہ میں لگی اور وہ موقع پر دم توڑ گئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا  اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاش  ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دی اور پرویز اے ایس آئی کی مدعیت میں نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اس کی تلاش شروع کر دی  پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال خاتون کی شناخت نہ ہو سکی ہے اس کے لواحقین کے ملنے پر مزید حقائق سامنے  آئیں گے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قاتل اور  مقتولہ ایک ہی موتڑسائیکل پر سوار تھے دونوں کے بعد تلخ کلامی ہوئی جس پر موٹرسائیکل سوار نے اس کو فائر مار کر قتل کر دیا ‘ لیاقت آباد میں نشہ سے منع کرنے پر ملزم نے چھریوں کے  وار کر کے اپنے کزن کو قتل  کر دیا اور فرار ہو گیا پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا  تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے میں23سالہ احمد رضا  کو اس کے قریبی عزیز نذیر نے نشہ سے منع کرنے پر طیش میں آکر  چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا اور سنگین واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا