4 افراد نے ڈنڈوں سے تشدد کرکے کزن کو مارڈالا

ملزموں نے معمولی رنجش پرمویشی چراتے سکندر کوقتل کیا اور فرار ہوگئے
چشتیاں (خصوصی رپورٹ)چشتیاں کے قدیم علاقہ شعلی غربی ڈیرہ گجروالا کے قریب چار نوجوانوں نے معمولی رنجش کی بنا پر اپنے کزن کو ڈنڈوں کے وار اورنازک اعضا پر ٹھڈے مارکر جان سے مارڈالا اور فرار ہوگئے۔تھانہ بخشن خاں پولیس کے مطابق محنت کش نوجوان سکندرعلی ولدمحمد حسین مال مویشی گائے بھینس چرانے لے گیا، اس اثنا میں اسکے چار رشتہ دار محمد آصف اورعلی رضا پسران محمد نواز،محمد اسلم ولد آ دتہ ،سلدارعرف کالی ولد اشرف وہاں آئے اورگزشتہ روز ہونے والے معمولی جھگڑے کی رنجش کی بنا پر سکندرعلی کو ڈنڈوں سے مارنا شروع کردیا اور اس کے نازک اعضا پرٹھڈے مارے جس کے نتیجہ میں وہ تشدد کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے مقتول کے چچا غلام حسین کی درخواست پر چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی۔